ورلڈ ٹین پارلیمنٹ اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس میں ایم ایس کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ ۔ منتحب طلباء و طالبات کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد : 11 فروری 2025 (پریس ریلیز): اسکول کی تعلیم کے دوران اپنی صلاحتیوں کا لوہا منواتے ہوئے عالمی سطح پر بلند مقام حاصل کرنے والوں میں ایم ایس کریٹیو اسکول کے طلباء و طالبات نے اپنا نام درج کروایا۔ سال 2024-25 میں با وقار ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو اسکول کے پانچ طالبات کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ماہم صدیقہ ، سیدہ اُم کلثوم، عائشہ ضاریہ، عرفہ زویہ، اور نیہا سلطانہ کو ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔
جبکہ ٹاملناڈو کے ترچی شہر میں بھارت اسکاؤٹس اور گائڈس کے 75 ویں ڈائمنڈجوبلی جمبوری تقریب میں ایم ایس کریٹیواسکول کے 8 طلباء کا انتخاب عمل میں آیا۔ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے اس پروگرام میں ایم ایس اسکول کے طلباء و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے ایم ایس اسکول کے علاوہ ریاست تلنگانہ کا روشن کیا ۔ جی آر کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہونے والے اس تہنیتی پروگرام کے دوران ورلڈ ٹین پارلیمنٹ اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے منتخب طلباء و طالبات نے اپنے اپنے تجربات سنائے ۔ اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے طلباء کو مبارکباد پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ایسا منفرد تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر بچوں کو معیاری تعلیم کے علاوہ دیگر اہم مصروفیت کے ساتھ جوڑا جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایم ایس اسکولس میں وقت کے چیلنجس کے ساتھ بچوں کے ذہنی اور جسمانی نشوؤنما پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر معظم حسین نے ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہونے والی طالبات کی جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہاکہ سماج میں انہیں اعلیٰ رتبہ حاصل ہوا ہے لہذا وہ اپنے اس وقار کی قدرکریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ خصوصی موقعوں کے دوران اپنے اس اعزاز کے ذریعہ اپنی پہچان بنائیں ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے تمام ہی طلباء و طالبات کے لئے مستقبل میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اکیڈیمک ڈائرکٹرڈاکٹر سید حمید نے پروگرام کو خطاب کیا ۔ ڈاکٹرسید حمید نے ٹبلیو ٹی پی اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈنس کیلئے منتخب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران طلباء کو مخاطب کرتے کہاکہ تیزی کے ساتھ بدلتے حالات میں اپنی پہچان بنائیں اور سماج کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں ۔ ڈاکٹر سید حمید نے طلباء و طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی زندگی میں ڈسپلن پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے خطاب کے دوران طلباء کی ترغیب کیلئے اپنی زندگی کے جُڑی کئی مثالیں پیش کیں۔ ڈین اف اسکولس ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی محترمہ سیدہ افروز بانو نے پروگرام کو خطاب کیا۔ محترمہ سیدہ افروز بانو نے ایم ایس اسکول میں بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ساتھ ساتھ دیگر کارکردگی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
گذشتہ چار سال کے دوران ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے 29طلباء ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہونے ہیں ۔پروگرام میں طلباء و طالبات کے علاوہ والدین اور سرپرستوں نے بھی شرکت کی ۔اس تہنیتی تقریب میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے دیگر اہم ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ کو ڈین اف اسکولس ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی محترمہ فوزیہ فاروق نے پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔