انٹر نیشنل

مکہ تیسری رنگ روڈ ٹریفک کے لیے کھلول دی گئی۔ مسجد الحرام تک رسائی آسان

کے این واصف

مختلف علاقوں سے حرم مکہ پہنچنے میں آسانی پیدا کرنے میں ایک اور پیش رفت۔ رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ نے مکہ کے تیسرے رنگ روڈ کے توسیعی منصوبے کے ایک حصے پر ٹریفک بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق یہ منصوبہ شہرِ مقدس کے اطراف میں موجود چار رنگ روڈز میں سے ایک ہے جس سے المرسلات اور العزیزیہ کے علاقوں میں رہنے والوں کو سہولت ہوگی جبکہ مسجد الحرام اور منی میں جمرات پل تک پہنچنے کا وقت بھی 90 فیصد تک کم ہو سکے گا۔

 

منصوبے سے متعلق امپیکٹ انڈیکیٹرز سے ظاہر ہوتا ہے کہ حج اور عمرہ کے مصروف سیزن کے دوران آمد ورفت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ شہزادہ متعب کراسنگ سے مسجد الحرام جانے والی گاڑیوں کا فاصلہ 16.5 کلومیٹر سے کم ہو کر 6.5 کلو میٹر رہ گیا ہے۔

 

جبکہ جمرات پل تک فاصلہ 12 کلومیٹر سے کم ہو کر 4 کلو میٹر رہ گیا۔ اس سڑک پر دونوں جانب روزانہ ایک لاکھ 70 ہزار گاڑیوں کی آمد ورفت کی گنجائش ہے۔رائل کمیشن کے مطابق مکہ مکرمہ شہر میں سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے جاری ہیں جس کا

 

مقصد شہریوں، زائرین اور حجاج کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مسجد الحرام سمیت مشاعر مقدسہ تک آمد ورفت میں سہولت ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button