غیر ملکی کارکنان کے لیے نئی سہولت۔ “گوسی” کی ویب سائٹ اور ایپ میں اردو سمیت سات زبانیں شامل

کے این واصف
“سعودی جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس” (GOSI) نے اپنی ویب سائٹ اور ایپ میں سات نئی زبانیں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گوسی نے ایسی سات زبانون میں ویب سائٹ اور ایپ دیکھنے کی سہولت گراہم کی ہے جن مالک کے باشندے سعودی عرب میں برسرے کار ہیں۔
مملکت میں اردو زبان بولنے والے بہت بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ جن میں ہندوستانی اور پاکستانی شامل ہیں جن کی اکثریت اردو بولتی ہے۔ مگر افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ ان میں بڑی تعداد ایسی ہے جو اردو بولتی تو ہے مگر اردو لکھنا پڑھنا نہیں جانتی۔
یہ ان صارفین کی مدد کے لیے کوششوں کا حصہ ہے جو عربی یا انگریزی زبان نہیں بولتے تاکہ وہ ڈیجیٹل خدمات تک بہتر رسائی حاصل کرسکیں۔ اردو والوں کو مملکت کا شکرگزار ہونا چاہئیے وہ ہمیشہ اردو کو ترجیح دیتی ہے۔
ایکس اکاؤنٹ پر بیان کے مطابق سات نئی زبانوں میں اردو، بنگالی، فلپائنی، ہندی، سنہالی، نیپالی اور انڈونیشی شامل ہیں۔اس اقدام کا مقصد ان زبانوں کے بولنے والوں کو زیادہ آسان اور یوزر فرینڈلی ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنا ہے۔ صارفین کسی مترجم کے بغیر اپنا سوشل انشورنس ریکارڈ خود چیک اور مینیج کر سکتے ہیں۔
سعودی جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس ( گوسی) سعودی حکومت کا اہم ادارہ ہے جو سرکاری اور نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کو سماجی تحفظ اور انشورنس فراہم کرتا ہے۔
ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے مملکت میں مقیم لاکھوں غیر ملکی تارکین کو سوشل انشورنس کے حقوق، واجبات اور ڈیجیٹل سروسز تک آسان رسائی فراہم کی گئی ہے۔



