تلنگانہ

نظام آباد میں دھواں دھار بارش۔ سڑکیں زیر آب، بس پانی میں پھنس گئی مسافرین تیرتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچے

نظام آباد۔ ریاست تلنگانہ کے نظام آباد مستقر میں دیڑھ گھنٹے تک دھواں دھار بارش ہوئی، زبردست بارش کی وجہ سے کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہو جانے کی اطلاعات ہیں اور ریلوے انڈر برج بھی زیر آب آگیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔

 

اس دوران ایک آر ٹی سی بس ڈرائیور نے بس آگے بڑھا دی تھی جس کی وجہ سے بس پانی میں پھنس گئی جس کی وجہ سے بعض مسافرین تیرتے ہوئے باہر نکلنے میں کامیاب ہے جبکہ بعض کو مقامی افراد کی مدد سے بچا لیا گیا۔ اچانک ہوئی بارش کی وجہ سے زبردست ٹریفک جام دیکھا گیا سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

متعلقہ محکموں کے حکام نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کا کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button