اسپشل اسٹوری

بارش کیلئے دفن کی گئی نعش کو سمادھی سے نکال کر جلادیا گیا،توہم پرستی کی انتہا

ناگرکرنول: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں ایک عجیب و افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بارش نہ ہونے کو ایک مردہ شخص سے جوڑتے ہوئے تین ماہ قبل دفن کی گئی اس کی نعش کو قبر سے نکالا گیا اور پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا۔

 

یہ واقعہ پدر منڈل کے کوڈونی پلی گاؤں میں پیش آیا۔مقامی ذرائع کے مطابق گاؤں کے ایک شخص کا تقریباً تین ماہ قبل دیہانت ہوگیا تھاجس کے بعد ارکان خاندان نے اسے گڑھا کھود کر دفن کردیا

 

تاہم گاؤں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے بعض افراد نے ایک توہم پرستانہ عقیدے کے تحت یہ قدم اٹھایا۔گاؤں والوں نے جے سی بی مشین کی مدد سے سمادھی کھود کر نعش کو باہر نکالا۔

 

اس کے بعد لکڑیاں جمع کرکے نعش پر پٹرول چھڑکا اور اسے جلا دیا۔یہ واقعہ اس بات کی افسوسناک مثال ہے کہ توہم پرستی اور اندھے عقائد کس حد تک انسان کو غیر انسانی اور غیر منطقی اقدامات پر آمادہ کرسکتے ہیں۔

 

بارش کا تعلق موسمی اور قدرتی عوامل سے ہوتا ہے کسی مردے کی تدفین سے نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button