جنرل نیوز

نکاح کو آسان کرو،زنا کے دروازے بند ہونگے: مفتی محمد ھارون ندوی _ دھولیہ میں کھاٹک سماج کے 16 اجتماعی نکاح کا کامیاب پروگرام

نکاح حضرت محمد صلی علیہ وسلم کی عظیم محبوب سُنت ھے،آپ نے تین مرتبہ زور دے کر فرمایا کہ نکاح کو اتنا آسان بناؤ زنا ختم ہو جائے،آج منگنی،ہلدی،مہندی،جہیز اور بارات کے نام پر نکاح کو مُشکل بنا دیا گیا ھے اور ہزاروں بیٹیاں اپنی زندگی بن بیاہی گزار رھی ھیں اور کُچھ غلط قدم اُٹھانے پر مجبور ہو گئی ھیں،ھم سب بهی اسکے ذمےدار ھیں،پورا سماج ذمےدار ھیں،اور یہ بھی سنو نکاح نبی کریم صلی علیہ وسلم کی سنت ھے اُسے اُنکی ھی سُنت کے مطابق کیا جائے گا تو زِندگی میں سکون عافیت اور برکتیں نصیب ہونگی،آور اپنی مرضی اپنے ارمان پورے کرتے ہوئے ناچ گانے،حرام کام کر کے اللہ اور اسکے رسول اللہ کی سُنت کا مذاق اُڑایا تو اس کے بڑے برے اثرات زندگی میں مرتب ہونگے،شادیوں میں فضول خرچی اِسلام کا طریقہ نہیں ھے،

 

ھر برادری ایسے ھی اجتماعی نکاح کی طرف قدم بڑھائیں اور وہ پیسہ اپنے بچّوں کی اچّھی تعلیم اور اچّھے كاموں میں خرچ کریں،یتیموں غریبوں بےسہاروں کا سہارا بنیں اُنکی شادیوں کا خرچ اٹھائیں اُمتِ مسلمہ کی بیٹیوں کی حفاظت میں لگائیں اپنی دُنیا اور آخرت بنائیں ،ایسے زرّیں خیالات کا اظہار مُلک کے مشہور معروف عالم دین ،بیباک مقرر صحافی حضرت مفتی محمد ھارون ندوی نے اپنے خطاب میں فرمایا ،ہزاروں کا مجمع بکر قصاب برادری کا موجود تھا ،مہاراشٹر گجرات اور مدھیہ پردیش کے برادری کے تمام ذمےدار اور نکاح میں جوڑے بھی اِن تینوں صوبوں سے شامل تھے ،دھولیہ کھٹک برادری کے لوگوں نے بڑا شاندار کامیاب پروگرام پیش کیا ،ہزاروں لوگوں کے کھانے کا انتظام بخوبی انجام دیا

 

،اس موقعے پر خدمات انجام دینے والوں کو مفتی صاحب نے خوب دعائیں دیں اور ان کا ستکار سمّان استقبال بھی کیا گیا ،اِس موقعے پر برادری کے مہاراشٹر صدر حاجی لطیف شیخ صاحب اور سابق صدر حاجی حُسن الدین صاحب اور سبھی ذمےدار موجود تھے ،اس نکاح کی خاص بات یہ رھی کہ اتنے سارے نکاح صبح ۱۱ بجے مکمل ہوگئے کوئی سياسی بیان بازی استقبال نہیں ھوا جیسا کہ ایسے بڑے پروگرام میں عام ہوگیا ھے ،مفتی صاحب نے سارے نکاح مُکمل کرکے ۱۱ بجے دُعا شروع کردی جس سے فائدہ یہ ہوا کہ ہزاروں ماؤں بہنوں اور ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلانے میں کوئی تکلیف نہیں ھوئی اور بھت ھی اطمینان سے لوگ فارغ ہوئے اور دوپہر ۲ بچے سے ھی آپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ،تمام لوگوں نے بڑی خوشی کا اظہار کیا

 

اور زمیداروں كو خوب دعائیں دیں،مفتی ھارون ندوی نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ اپنی اپنی برادری میں ایسے ھی کم خرچ میں آسان نکاح اجتماعی نکاح کا ماحول بنائیں اور اُمت کے کروڑوں روپیہ کو فضول حرام خرچ ھونے سے بچائیں۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button