جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں دن دہاڑے ایک شخص کا قتل ۔ سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد میں دن دہاڑے ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ یہ واردات آج کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پرانا پل کے پاس پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے 100 فٹ روڈ پر ایک شخص کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا، قتل کی واردات جس وقت انجام دی گئی اس سڑک سے گزرنے والوں نے اس دل دہلادینے والی واردات کا منظراپنے فون میں قید کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند لوگ ملکر ایک شخص پر کس طرح سے تیز دھارہتھیاروں سے حملہ کررہے ہیں۔ قتل کے بعد حملہ آوروہاں سے فرارہوگئے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔ مقتول کی شناخت سائی ناتھ کے طورپرکی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button