اسپشل اسٹوری

نظام آباد ضلع کے نوجوان کی امریکہ کی لڑکی سے شادی

نظام آباد: ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان اورامریکہ کی لڑکی نے شادی کرلی۔ آرمور منڈل کے پیرکٹ میں واقع کلیان منڈپ میں آرمورمنڈل گوویند پیٹ کے ایم ابھیشیک اورامریکہ کی الیکس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں خاندانوں کے بزرگوں کی موجودگی میں شادی کی رسم عیسائی رسم ورواج کے مطابق انجام پائی۔ ابھیشیک حصول تعلیم کیلئے امریکہ میں مقیم تھا جہاں اس کی الیسکا سے ملاقات ہوئی اوران دونوں میں دوستی اس کے بعد محبت ہوگئی۔ ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اورخاندان کے بزرگوں کی منظوری سے ان دونوں نے شادی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button