تلنگانہ

حیدرآباد شہر میں اچانک موسم تبدیل _ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا

حیدرآباد _ 6 جنوری ( اردولیکس)  حیدرآباد میں اچانک موسم تبدیل ہو گیا ہے۔صبح سے ہی شہر بھر میں آسمان ابر آلود ہوگیا جس سے ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا چھا گیا۔ شہر میں دو روز سے دھند چھائی ہوئی ہے۔ لیکن جمعہ کی صبح سے ہی شہر بھر میں کہر کی چادر چھا  گئی ۔ جس کی وجہ سے صبح آٹھ بجے بھی اندھیرا چھا گیا۔ اس کے علاوہ بوندا باندی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

ادھر شہر کے کئی علاقوں میں آدھی رات سے بوندا باندی جاری ہے۔ ترکانجل، ونستھلی پورم، ایل بی نگر، حبشی گوڑا، تارناکا، بیگم پیٹ، پنجہ گٹہ، امیرپیٹ، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، آرٹی کراس روڈس، چنٹل، بالا نگر، سچترا، قطب اللہ پور اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ جبکہ پرانے شہر کے کئی مقامات پر فجر کے وقت بوندا باندی ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button