جنرل نیوز

گورنمنٹ جونیر کالجس پرنسپلس اسوسی ایشن شاخ ضلع نارائن پیٹ کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

نارائن پیٹ: 28 جنوری (اردو لیکس) گورنمنٹ جونیر کالجس پرنسپلس اسوسی ایشن شاخ ضلع نارائن پیٹ کے کیلنڈر کی رسم اجرائی آج نارائن پیٹ ضلع ڈی آئی ای او / نوڈل آفیسر جناب ریاض حسین کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر اسو سی ایشن کے صدر مسٹر مدی لیٹی ، جنرل سیکریٹری جناب عبدالمجیب نے کیلنڈر کے اسپانسر ، مقامی تجارت کار جناب ریاض الدین رنگریز کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شالپوشی و گلپوشی کی۔ اس تقریب میں نارائن پیٹ پرنسپل مسٹر پرتاپ ریڈی، اوٹکور پرنسپل مسٹر امباجی ، ماگنور پرنسپل مسٹر سدرشن راو ، سپرینٹنڈنٹ ڈی آئی ای او مسٹر نارائنا ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button