تلنگانہ

آئندہ تین برسوں میں کے سی آر دوبارہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ کے ٹی آر کا ڈلاس میں خطاب

حیدرآباد: بی آرایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے کہا ہے کہ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے چار کروڑ عوام کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے مہاتما گاندھی سے تحریک حاصل کی اور ایک اکیلے سپاہی کے طور پر جدوجہد کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ متعدد رکاوٹیں برداشت کرنے کے بعد تلنگانہ ریاست کو حاصل کیا گیا۔

 

یہ بات کے ٹی آر نے امریکہ کے شہر ڈلاس میں منعقدہ تلنگانہ یومِ تاسیس اور بی آر ایس کے رَجَت مہواتسو (پچیس سالہ جشن) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس شاندار تقریب میں بڑی تعداد میں این آر آئیز نے شرکت کی جبکہ کے ٹی آر بطور مہمانِ خصوصی مدعو تھے۔خطاب کے دوران کے ٹی آر نے زور دے کر کہا کہ

 

’’بی آر ایس کو اگرچہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی تاہم ہم تلنگانہ سے محبت کرنے والوں میں ہمیشہ آگے رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آئندہ تین برسوں میں کے سی آر دوبارہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button