ہیلت

عثمانیہ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کا ملک کی طبی تاریخ کا پہلا کارنامہ – ایک ہی مریض میں بیک وقت پانچ اعضا کی کامیاب پیوندکاری – 36 گھنٹے کا آپریشن

حیدرآباد :  حیدراباد کے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک میں پہلی مرتبہ ایک ہی مریض میں بیک وقت پانچ اعضا (ملٹی وِسیرل ٹرانسپلانٹ) کی کامیاب پیوندکاری انجام دی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ سرکاری ہاسپٹل نے جدید طبی سہولیات کے میدان میں کارپوریٹ ہاسپٹلس کے ہم پلہ ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے۔

 

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کا معدہ، ڈیوڈینم (چھوٹی آنت کا ابتدائی حصہ)، لبلبہ (پینکریاس)، چھوٹی آنت اور بڑی آنت مکمل طور پر متاثر ہو چکے تھے، جس کے باعث اس کی جان کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ ماہر ڈاکٹروں نے ایک ہی آپریشن کے دوران ان پانچوں اعضا کی کامیاب پیوندکاری کی۔

 

یہ انتہائی پیچیدہ اور نایاب آپریشن تقریباً 36 گھنٹے تک مسلسل جاری رہی۔ سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ نوجوان انجینئر شدید علالت کے باعث عثمانیہ جنرل ہاسپٹل پہنچا تھا۔ تفصیلی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس مشکل کیس کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور کامیابی کے ساتھ یہ تاریخی آپریشن انجام دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button