ایجوکیشن

نرمل ضلع میں پی ایم شری اسکیم کے لئے اسکولوں کے انتخاب کے عمل میں بدعنوانیاں کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا اساتذہ تنظیموں کا مطالبہ

نرمل _ تلنگانہ کے نرمل ضلع میں پی ایم شری اسکیم کے لئے اسکولوں کے انتخاب کے عمل میں بدعنوانیاں کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا اساتذہ تنظیموں کی جدوجہد سمیتی نے مطالبہ کیا اور عدم کارروائی پر جاریہ ماہ ک 13 تاریخ کو بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا قائدین نے اعلان کیا۔ اس ضمن میں منگل کے دن ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی سے قائدین نے ملاقات کرتے ہوئے دھرنے کی نوٹس پیش کی

 

۔اس موقع پر جدوجہد سمیتی کے قائدین ٹی ایس ٹی یو ٹی ایف ضلع صدر داسری شنکر، بکنا ، ٹی ایس پی ٹی اے اور میوا ضلع صدر شیخ شبیر علی ، قائدین ساجد معراج ، زیڈ ایچ مسعود ، ٹی پی ٹی ایف ضلع صدر وجئے کمار، ایس سی، ایس ٹی ٹیچرس یونین ضلع صدر راجش نائک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ضلع اسکولی تعلیمات دفتر رشوت خوری کے اڈہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ انھوں نے واضح کیاکہ رشوت خوری کے واقعات سے کئی بار ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے رویندر ریڈی کو واقف کروانے بعد بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ قائدین نے مزید بتایاکہ بالخصوص پی ایم شری میں میرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فہرست تیار کرکے ریاستی عہدیداروں سے منظوری حاصل کی گئی ہے اور اس ضمن میں ضلع کلکٹر کو گمراہ کرکے ان کی بھی منظوری حاصل کی گئی ۔

 

اس فہرست میں ترمیم کرنے کی خواہش کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو یاداشت پیش کی گئی۔اتنا ہی نہیں بلکہ ان بدعنوانیوں کے خلاف ریاستی عہدیداروں سے بھی شکایت کی گئی ہے۔ واضح رہیکہ ریاستی عہدیداروں نے پی ایم شری اسکیم کے لئے 67اسکولوں کی فہرست جاری کی اور ان میں سے بنیادی اور معیاری سہولیات سے آراستہ اسکولوں کا انتخاب کرکے فہرست ریاستی دفتر کو روانہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئےضلع سطح کی ٹیموں نے سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے رپورٹس کیا جس کو نظر انداز کرتے ہوئے متعلقہ عہدیدار نے من مانی رپورٹ تیار کی۔

 

اس کے علاوہ سہولیات کا معائنہ ہونے کے بعد صرف مخصوص اسکولوں کے نشانات کم کرنے کا جواز طلب کیا۔ اس ضمن میں سیکٹورل آفسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں متعلقہ اسکول بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع کلکٹر اور ریاستی عہدیداروں سے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر جاریہ ماہ کی 13تاریخ کو ضلع کلکٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا۔ اس احتجاجی دھرنے میں اساتذہ سے کثیر تعداد میں حصہ لینے کی خواہش کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button