جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں پولیس کی جانب سے ضبط کردہ 33 گاڑیاں ایک لاکھ 78 ہزار میں ہراج

نارائن پیٹ: 24 جولائی (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع ایس پی سری این وینکٹیشورلو کی زیر نگرانی آج ضلع پولیس ہیڈکوارٹر کے پریڈ گراؤنڈ میں نامعلوم گاڑیوں کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔ حیدرآباد کے بشیر نامی شخص نے کل 33 گاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے 1,78,500 روپئے (ایک لاکھ اٹھتر ہزار پانچ سو روپے) میں خریدے۔ ایس پی این وینکٹیشورلو نے ایڈیشنل ایس پی ناگیندر، ایم ٹی او، آر آئی کرشنیا سے کہا کہ نیلامی کے ذریعے حاصل ہونے والی پوری رقم سرکاری کھاتے میں جمع کرائی جائے۔ اس پروگرام میں ڈی سی آر بی، ڈی ایس پی وینکٹیشور راؤ، آر آئی کرشنیا کے علاوہ نیلامی میں آئے لوگوں اور دیگر نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button