تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ کونسل کے انتخابات،بی آر ایس کے تین امیدواروں کے نام کا اعلان

حیدرآباد _ 7 مارچ ( اردولیکس) بی آر ایس کے صدر و چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے قانون ساز اسمبلی کے کوٹہ کے تحت منعقد ہونے کونسل کی تین سیٹوں کے انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے جن میں دیشاپتی سرینواس ، کے  نوین کمار اور چلہ وینکٹ رامی ریڈی شامل ہیں

 

چیف منسٹر کے سی آر نے تینوں امیدواروں کو مشورہ دیا کہ  وہ  اس ماہ کی 9 تاریخ کو  پرچہ نامزدگی داخل کریں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس سلسلے میں وزیر  ویمولا پرشانٹ ریڈی اور بی آر ایس کے جنرل سکریٹری پلا راجیشور ریڈی کو تینوں کے پرچہ نامزدگی تیار کرنے میں مدد کی  ہدایت دی ہے۔

تاہم ، گورنر کوٹہ کہ  دو نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button