انٹر نیشنل

نیپال میں پھر اچانک سیلاب – کئی مکانات اور دو پل بہہ گئے

نیپال کے وسطی علاقے میں اتوار کو دریا میں اچانک شدید سیلاب آنے سے کئی مکانات اور بنیادی سہولتوں کو نقصان پہنچا۔ حکام نے دریا کے کنارے اور زیریں علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعہ میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 

حکام نے بتایا کہ گورکھا ضلع کے چومنی بی گاؤں میں چٹانیں کھسکنے کے باعث بدھی گنڈکی دریا میں پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی، جس سے زیریں علاقوں میں شدید سیلاب آگیا۔

 

گورکھا ضلع کے اعلیٰ عہدیدار دھرمیندر کمار نے بتایا کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ سیلاب کی شدت سے کئی مکانات اور دو معلق پل بہہ گئے، جبکہ ایک آبی برقی پراجکٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button