نیشنل

سہارنپور میں پولیس کی بڑی غلطی – جج کے استقبال کے لیے تیار دستے نے بیرسٹر اسدالدین اویسی کو دے دی سلامی

سہارنپور (اترپردیش) – 21 نومبر (اردو لیکس)اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں آج ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس اہلکاروں نے سپریم کورٹ کے ایک جج کے استقبال کے لیے تیار کیا گیا گارڈ آف آنر غلطی سے صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کو پیش کردیا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔

 

اطلاعات کے مطابق بیرسٹر اسدالدین اویسی ہفتہ کی صبح تقریباً 11:30 بجے اپنے قافلے کے ساتھ سہارنپور کے سرکٹ ہاؤس پہنچے۔ وہاں سپریم کورٹ کے ایک جج کی آمد کے پیش نظر پولیس کا دستہ مکمل وردی میں سلامی دینے کے لیے تیار کھڑا تھا۔ اویسی کے قافلے کو دیکھ کر پولیس اہلکار مبینہ طور پر غلط فہمی کا شکار ہوگئے اور گاڑی سے اترتے ہی انہیں گارڈ آف آنر پیش کردیا۔ بیرسٹر اویسی نے بھی سلامی قبول کی اور اندر چلے گئے۔

 

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور پولیس کے پروٹوکول کو لے کر مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد بھی موجود تھے۔ دونوں قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی طے تھی، تاہم اسے منسوخ کردیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button