تلنگانہ

حیدرآباد: ایک ہی زچگی میں تین بچوں کی پیدائش

حیدرآباد: حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں واقع آئی وی ایف مرکز میں علاج کروانے والی 32 سالہ خاتون اونتی نے ایک ہی زچگی میں تین لڑکوں کو جنم دیا۔

 

تینوں بچوں کی پیدائش مقررہ مدت سے پہلے یعنی حمل کے 32ویں ہفتے میں ہوئی۔ پیدائش کے بعد گاندھی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کرکے خصوصی طبی سہولیات فراہم کیں

 

اور نہایت احتیاط کے ساتھ ان کا علاج کیا۔ڈاکٹروں کی مسلسل محنت اور بہترین علاج کے نتیجے میں تینوں بچے مکمل طور پر صحت مند ہوگئے۔فی الحال ماں اوانتی اور تینوں نومولود بچے بالکل صحت مند ہیں اور انہیں اسپتال سے

 

ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اس زچگی کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے اور تینوں بچوں کی جان بچانے پر گاندھی اسپتال کی طبی ٹیم کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button