جنرل نیوز

کریم نگر میں 24نومبر کو خواتین کا سالانہ دینی و اصلاحی اجتماع

 

کریم نگر: مدرسہ اسلامیہ ابوبکر صدیقؓ، خان پورہ کریم نگر کے زیر اہتمام خواتین کا سالانہ دینی و اصلاحی اجتماع 24 نومبر بروز منگل صبح 10:30 بجے نیشنل پیلس، روڈ نمبر 3، حسین پورہ، کریم نگر میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر تکمیلِ ناظرہ قرآن کریم کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں قرآن کریم مکمل کرنے والے پانچ طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

 

اجتماع سے ڈاکٹر مفتی محمد عبدالمعز شمسی، صدر دینی تعلیمی بورڈ ضلع جگتیال، عظمتِ قرآن اور مکاتب کی اہمیت کے موضوع پر، جبکہ مولانا وجیہ الدین قاسمی، مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش، فتنوں کے دور میں خواتین کی ذمہ داریوں پر خطاب کریں گے۔

 

اجتماع کی صدارت مولانا مفتی غیاث محی الدین کریں گے، جبکہ حافظ محمد عبدالحکیم خان کی نگرانی اور مولانا محمد جمیل احمد کی نظامت میں پروگرام منعقد ہوگا۔ مدرسہ کی انتظامیہ نے تمام خواتین اسلام سے اجتماع میں شرکت اور علمائے کرام کے خطابات سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button