تلنگانہ

امریکہ میں نلگنڈہ ضلع کے نوجوان کی سڑک حادثے میں موت، ایک ہفتہ قبل ہی ملی تھی نوکری

حیدرآباد: اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ جانے والے نلگنڈہ ضلع کے نوجوان نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت بھی حاصل کرلی تھی۔

 

ماں باپ کو امید تھی کہ بیٹے کی امریکہ میں ملازمت سے خاندان کے حالات بہتر ہوجائیں گے لیکن ان کی خوشیاں زیادہ دن برقرار نہ رہ سکیں۔ امریکہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں نوجوان کی موت سے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست نیویارک میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں نلگنڈہ ضلع کے منوگوڑو سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سائی تیجا کی موت ہوگئی۔ 19 نومبر 2026 کی رات سائی تیجا اپنی کار میں نیویارک کی ایک شاہراہ سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس کی گاڑی ایک ہرن سے ٹکرا گئی

 

جس کے بعد کار سڑک پر رک گئی۔ اسی دوران پیچھے سے تیز رفتار سے آنے والی ایک ویان نے سائی تیجا کی کار کو ٹکر مار دی۔اس حادثے میں سائی تیجا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار میں سوار ایک اور شخص کو نیویارک پولیس نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہاسپٹل منتقل کیا۔

 

حادثے کے بعد سڑک پر رکی ہوئی ویان سے مزید دو گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ اس واقعے میں مزید دو افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ ہاسپٹل میں زیر علاج ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

سائی تیجا منوگوڑو کے رہنے والے پرساد اور سری کنیا کا بڑا بیٹا تھا۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گیا تھا اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت حاصل کرلی تھی۔ اسے محض ایک ہفتہ قبل ہی امریکہ میں ملازمت ملی تھی۔

 

نئی زندگی کے آغاز سے پہلے ہی اس کی اچانک موت کی خبر نے خاندان کو شدید صدمے سے دوچار کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button