انٹر نیشنل

عرب اتحاد کی حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز اڈے تباہ

کے این واصف 

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعے کی صبح اتحادی فورسز نے عسکری کارروائیاں کرتے ہوئے حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز اڈوں کو نشانہ بنایا۔

 

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق المالکی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج کی کارروائیوں کا مقصد خطرے کے ذرائع کو تباہ اور غیرموثر بنانا ہے تاکہ یمن اور سعودی عرب میں شہریوں کو نشانہ بنائے جانے والی کارروائیوں کی روک تھام کی جا سکے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ حوثی دہشت گرد ملیشیا کی عسکری سرگرمیوں میں معاون اہم تنصیبات اور خطرے کے ذرائع کو غیرموثر بنانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ قبل ازیں اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں

 

الحدیدہ بندرگاہ کے حوالے سے یمنی شہریوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ سلامتی کے پیش نظر علاقے کو خالی کردیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button