ایجوکیشن

ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ کے طلباء کا ایس ایس سی میں شاندار مظاہرہ 

نارائن پیٹ: 30 اپریل (اردو لیکس/صادق چاند) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف سکنڈری اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ دسویں جماعت نتائج میں ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ کے طلباء وطالبات نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بہترین نتائج سے تاریخ رقم کی ہے۔ کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول عبدالقدیر سنڈکے کی اطلاع کے بموجب تعلیمی سال 2023-24 میں انگریزی میڈیم کی جملہ کامیابی کا فیصد 98 رہا اور اردو میڈیم کا فیصد 96 رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انگریزی میڈیم کی چار ہونہار طالب علم جنمیں عبدالرحمن حسیب ‘ عبدالمطلب’ ریحان احمد تاج اور سمرین فاطمہ نے 9.2 جی۔ پی۔ اے حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ اور اردو میڈیم سے فیروزہ انجم نے 9.2 جی پی اے حاصل کرتے ہوۓ اول درجہ سے کامیابی حاصل کی۔ ماڈرن ہائی اسکول کی سوسائٹی کے ذمہ داران نے طلباء و طالبات کو مبارکبادی پیش کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح سے شاندار مظاہرہ کرنے کی خواہش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button