جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں پرجاوانی پروگرام، عوام سے 27 درخواستیں موصول، کلکٹر کی عہدیداروں کو فوری یکسوئی کی ہدایت

نارائن پیٹ، 16 نومبر: (اردو لیکس) پیر کے روز ضلع کلکٹریٹ کے پرجاوانی ہال میں منعقدہ پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام نے اپنے مسائل کی یکسوئی کے لیے مختلف محکمہ جات سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر پریانکا اور ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) سرینو نے درخواست گزاروں کے مسائل بغور سماعت کیے اور متعلقہ عہدیداروں کو فوری ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ کلکٹر نے کہا کہ پرجاوانی میں موصول ہونے والی ہر شکایت کا ذمہ داری کے ساتھ جائزہ لیتے ہوئے مقررہ وقت میں حل کیا جائے اور اس سلسلے میں عہدیدار خصوصی توجہ دیں۔ واضح رہے کہ پیر کے روز منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں جملہ 27 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس پروگرام میں مختلف سرکاری محکمہ جات کے ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button