جنرل نیوز

اقلیتی اقامتی اسکول گرلس 1ریکرتی کریم نگر میں جلسہ ء تکمیل قرآن و افطار پارٹی کا انعقاد

کریم نگر _ 30 مارچ ( پریس نوٹ) اقلیتی اقامتی اسکول گرلس 1ریکرتی کریم نگر میں جلسہ ء تکمیل قرآن و افطار پارٹی کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر نا ظرہ قرآن کی تکمیل کرنے والی 40طالبات کی گل پوشی کی گی اور سر ٹفکیٹ اور قرآن مجید بطور تحفہ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل محترمہ مونیکا سونی صاحبہ، جناب بی آر امبیڈکر آر۔ ایل۔ سی کریم نگر َجناب شوکت علی صاحب َ جناب اکرم پاشا صاحب َویجلنس آفیسرس کریم نگر کے

 

موجود تھے۔ مہمان خصوصی جناب خیرالدین صاحب نا ظم ظلع جماعت اسلامی ہند کریم نگر، نے اس موقع مخاطب کیا جناب نثار احمد صاحب سینٹر جرنلسٹ و محمد فرقان الدین کمال صاحب نے قرآن مجید کے تحفے تقسیم کیے۔ اس موقع پر سید عرفان صاحب،ممبر حج کمیٹی،شیخ یوسف صاحب ڈائریکٹر سوڈا، میر شوکت علی بی آر ایس ماءینا رٹی پریسڈنٹ،سید واجد جنرل سکر یٹری ٹاون مینارٹی سیل بی آر ایس ، ساجدہ بیگم صاحبہ ریاستی معاون ناظمہ جماعت اسلامی ہند، عایشہ نجمہ صاحبہ، اسما فردوس نا ظمہ شعبہ عالمات،ضلعی ناظمہ جماعت اسلامی ہند، بقیت رضوانہ مقامی ناظمہ جماعت اسلامی ہند کریم نگر بھی مہمان رہے ۔ ان کے علاوہ والدین و سر پرستوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پرنسپل مونیکا سونی صاحبہ نے پرگرام کو کامیاب بنا نے کے لیے تمام مہما نو ں ،والدین و سر پر ستوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button