این آر آئی

سعودی عرب GOSI میں کارکنوں کے لیے نئی گائیڈ لائن۔تارکین وطن متوجہ ہوں 

کے این واصف

سعودی وزارتِ افرادی قوت تمام کارکنوں کے لیے پروفیشنل اسیسمنٹس اور نان کمیونیکیبل ڈیزیز (غیر متعدد امراض) اسکریننگ متعارف کرائے گی، وازرت نے حال ہی میں جاری کردہ ایک گائیڈ میں اس کا عندیہ دیا ہے۔

 

عربی روزنامہ عکاظ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری نئے ضوابط پر عمل درآمد تین مراحل میں کیا جائے گا۔پہلے مرحلے کا اطلاق نئے ملازمین و کارکنان پر ہو گا، کارکنوں کے اسریننگ کی رپورٹ پورٹل پر اپ لوڈ کی جائے گی۔

 

دوسرے مرحلے کا آغاز پہلے مرحلے کے مکمل ہونے پر کیا جائے گا جو 12 ماہ تک جاری رہے گا۔ اس دوران مملکت میں پہلے سے کام کرنے والے ملازمین و کارکنوں کو شامل کیا جائے گا تاہم ترجیحی طور پر ایسے اداروں کے کارکنوں کو شامل کیا جائے گا جہاں کام کی نوعیت خطرے کے زمرے میں آتی ہے۔

 

تیسرے مرحلے میں تمام کمرشل شعبوں اور اداروں کے علاوہ غیر منافع بخش تنظیموں کے ملازمین و کارکنوں کو اس کا پابند بنایا جائے گا۔اس مرحلے میں مستقل ملازمین، کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اور سیزنل ملازمین کے علاوہ آن لائن کام کرنے والے شامل ہوں گے۔

 

نئے ضوابط کا مقصد کام کے طریقہ کار کو معیاری بنانا اور کارکنوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button