ایجوکیشن

سماجی علوم کے ذریعے کیریر سازی، رجحانات‘امکانات اور وسائل ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے زیر اہتمام 12مئی کو ویبنار

ظہیرآباد:  ڈاکٹر محمد غوث صدر شعبہ سیاسیات گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کی اطلاع کے بموجب کالج کے شعبہ جات سماجی علوم کے زیر اہتمام12مئی بروز جمعہ صبح11.30بجے ایک روزہ ویبنار بعنوان”سماجی علوم کے ذریعے کیریر سازی‘رجحانات‘امکانات اور وسائل“ منعقد ہوگا۔ یہ سمینار ڈگری کامیاب طلباء کو اعلیٰ تعلیمی و روزگار کے مواقع سے واقف کرانے کی غرض سے منعقد ہوگا۔ اس ویبنار میں ریاست تلنگانہ کے تمام ڈگری کالجوں کے طلباء و طالبات گوگل میٹ پروگرام کے ذریعے براہ راست شرکت کر سکتے ہیں۔ اس ویبنار کی افتتاحی تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل کالج کریں گے۔ اس تقریب سے کالج کے اساتذہ ڈاکٹر رویندر ریڈی وائس پرنسپل‘ محترمہ بدر سلطانہ لیکچرر اکنامکس‘ محمد تنویر لیکچرر تاریخ اور ڈاکٹر محمد غوث صدر شعبہ سیاسیات مخاطب کریں گے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب معراج ساجد ماہر کیریر کوچ مخاطب کریں گے اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ اس ویبنار میں شرکت کا گوگل میٹ لنک سوشل میڈیا کے ذریعے تمام کالج گروپوں میں پہنچایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد غوث کنوینر ویبنار نے سبھی طلباء و طالبات سے اس اہم ویبنار سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button