محمد نصیر خان اے ایس آئی، محمد صفدر علی حامد ہیڈ کانسٹیبل پر ترقی؛ ایم ایم ٹورز اینڈ ٹریولس میں تہنیتی تقریب

جگتیال: پولیس اہلکاروں کی ترقی پر تہنیتی تقریب، معززین کی شرکت
جگتیال میں ایم ایم ٹورز اینڈ ٹریولس مرزا فضل بیگ جرنلسٹ کی جانب سے پولیس محکمہ میں خدمات انجام دینے والے محمد نصیر خان (اجّو بھائی) کو اے ایس آئی اور محمد صفدر علی حامد کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی ملنے پر تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں پولیس اہلکاروں کو شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پولیس محکمہ میں ترقی ملازمین کی محنت، فرض شناسی اور خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد نصیر خان اور محمد صفدر علی حامد آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے اور محکمہ پولیس کا نام روشن کریں گے۔
اس موقع پر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے صدر شعیب الحق طالب، شیخ اسحاق علی، سینئر جرنلسٹ محمد عمران، نعیم الدین، مکثر عملی نیہال، بی آر ایس لیڈر اور دیگر معززین موجود تھے۔ شرکاء نے ترقی پانے والے دونوں پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ حاضرین نے دونوں اہلکاروں کی ترقی کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف قرار دیا۔





