مبارکباد

شریعت و طریقت پر مضبوطی دارین میں سرخروئی کا سبب مامڑ پلی شادنگر میں عرس محبوبینؒ میں جلسہ سے مشائخ حضرات کے خطابات 

شریعت و طریقت پر مضبوطی دارین میں سرخروئی کا سبب

مامڑ پلی شادنگر میں عرس محبوبینؒ میں جلسہ سے مشائخ حضرات کے خطابات 

 

حیدرآباد 7 اکتوبر (پریس نوٹ) جس طرح جسم کی درستی کے لئے ظاہری طہارت ضروری ہے، اسی طرح روح کی درستگی کے لئے باطنی طہارت یعنی طریقت لازم ہے۔ شریعت اور طریقت ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہیں بلکہ طریقت، شریعت ہی کا باطنی تکمیل اور اس پر عمل کرنے میں مددگار ہے۔ خانقاہیں شریعت اور طریقت کا امتزاج ہوتی ہے،

 

جہاں قیل و قال کے ساتھ وجد و حال کی بھی کیفیت ہوتی ہے۔ اس پر ہم مضبوطی سے گامزن ہوجائیں تو ہم دارین میں سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں۔ مولانا ڈاکٹر خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ جانشین حضرت گنج انوارؒ نے مری کنٹہ مامڑ پلی شاد نگر میں عرس حضرت محبوب میاں شاہ صدیق القادری چشتی ؒ و عرس محبوبین کے موقع پر منعقدہ جلسہ فیضان اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مولانا غلام سبحانی صدیق القادری چشتی سجادہ نشین و متولی بارگاہ محبوبینؒ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محبوب میاں شاہ صدیق القادری چشتی ؒ حق نماء نے تقریبا 20 سال اپنے پیرومرشد حضرت عبدالوہاب شاہ قادری چشتیؒ احمد نماء کی خدمت کی۔ اس کے بعد ہی حضرت نے انہیں خلافت و جانشینی عطا کی گئی۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اسی لئے ہماری پہچان بھی حضرت عبدالوہاب شاہ قادری چشتیؒ سے ہی ہوتی ہے۔

 

مولانا حافظ ذیشان پاشاہ صدیق القادری چشتی عاشقان مدار نبیرہ حضرت ممدوح و جانشین سجادہ نشین نے کہا کہ خانقاہ محبوبین سے ہی اس خانقاہ کی تعلیمات شہر و دور دراز مقامات تک پھیل رہی ہے۔ عرس تقاریب میں بلالحاظ مذہب و ملت مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ بعد عشاء جلوس صندل مسجد مامڑ پلی سے برآمد ہوکر گشت کرتا ہوا بارگاہ محبوبین پہنچا۔ مراسم صندل مالی سجادہ نشین و متولی نے انجام دیے۔ اس کے بعد جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوا۔ جس کے بعد سجادہ نشین و متولی نے حافظ محمد غلام اسماعیل قادری چشتی کو خلافت طریقت سے نوازا۔ رسم دستار بندی کے بعد نماز فجر تک محفل سماع جاری رہی

 

۔ عرس تقاریب میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر مولانا سید ولی بادشاہ قادری الجیلانی ہاشم پاشاہ، مولانا سید شاہ فرید الدین محمد محمد حسینی بندہ نوازی، مولانا سید حسن قادری معشوقی، مولانا میر مصطفی علی عرفانی قادری چشتی، مولانا سید شاہ نجم الدین قادری چشتی وحدتی، مولانا سید حبیب طاہر بغدادی قادری، مولانا سید مظفر قادری الجیلانی مشائخ بالاپور، مولانا سید جلال الدین بخاری عمران پاشاہ، مولانا شیخ شجاع الدین قادری مقیت پاشاہ، مولانا محمد عبدالستار شاہ قادری چشتی، مولانا مختار حسین قادری، مولانا سید احمد پاشاہ قادری چشتی، مولانا قدیر سلطان قادری چشتی، مولانا قاضی عظمت اللہ جعفری، مولانا محمد اسلم شاہ قادری چشتی، الحاج محمد طاہر شاد نگر، جناب خواجہ معین الدین مامڑپلی، جناب عباس مامڑ پلی، جناب سید لیئق، مولانا شمس الدین قادری چشتی، جناب محمد جاوید پاشاہ قادری چشتی، جناب اعجاز پاشاہ قادری چشتی، جناب محمد متین پاشاہ قادری چشتی، جناب محمد مبین پاشاہ قادری چشتی، جناب محمد رؤف قادری چشتی، جناب محمد خلیل قادری چشتی، جناب محمد اسماعیل قادری چشتی اور دوسرے شریک تھے۔ مولانا عبدالستار پاشاہ قادری چشتی، حافظ و قاری محمد ذیشان پاشاہ قادری چشتی اور محمد ذاکر پاشاہ قادری چشتی نے انتظامات کی نگرانی کی، مہمانوں کو تہنیت پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button