جنرل نیوز

حضرت سید شاہ محمد حیات ﷲ بادشاہ قادریؒ گلبرگہ کے 329 واں سالانہ عرس شریف کی تقاریب کا 19 مئی سے آغاز

گلبرگہ: 17 مئی (اردو لیکس) ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ مستقر عملی محلہ میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد حیات ﷲ بادشاہ قادریؒ کے 329 واں سالانہ عرس شریف کی تقاریب کا آغاز 19 مئی بعد نماز عشاء سجادہ نشین حضرت سید شاہ ہدایت ﷲ صاحب قادری کے مکان میں محفل سماع منعقد ہوگی صندل جلوس کی شکل میں درگاہ شریف پہنچے گا جہاں پر حضرت سجادہ نشین کے دست مبارک سے صندل مالی کی رسم انجام دی جائیگی۔ صندل مالی میں علماء اور مشائخین شرکت کریں گے۔

20 مئی بعد نماز مغرب جشن چراغاں ہوں گے اور بعد نماز عشاء درگاہ شریف کے احاطے میں جلسہ فیضان اولیاء کی مجلس منعقد ہوگی اور رات گئے محفل سماع ہو گی۔ 21 مئی  بعد نماز فجر محفل زیارت ہوگی اور بعد از فاتحہ تبرکات تقسیم کئے جائیں گے

ان تقاریب میں ریاست تلنگانہ مہاراشٹرا اور گجرات سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے،

متعلقہ خبریں

Back to top button