نیشنل

سلمان خان ‘ٹائیگر 3’ کے سیٹ پر زخمی اداکار نے تصویرکی شیئر

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان منیش شرما کی فلم ‘ٹائیگر 3’ کے سیٹ پر زخمی ہو گئے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ ٹائیگر تھری کی شوٹنگ زوروشور سے جاری ہے۔ یہ ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کے بعد سپر ہٹ ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط ہے۔

سلمان نے سوشل میڈیا پر اپنی پیٹھ کی تصویر پوسٹ کی۔ ان کے کندھے پر ایک بڑی پٹی بندھی ہوئی ہے۔ جیسے ہی سلمان خان نے تصویر شیئر کی ان کے مداحوں اور خیر خواہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں شروع کر دیں۔ ایک مداح نے لکھا، ’’براہ کرم اپنا خیال رکھیں‘‘۔ ایک اور نے لکھا کہ یار اپنی صحت کا خیال رکھنا فلمیں بھاڑ میں جائیں مجھے پرواہ نہیں ہے۔ اس دوران سلمان کے باڈی گارڈ شیرا نے اداکار کی پوسٹ پر فائر ایموجیز شیئر کیا۔

‘ٹائیگر 3’ دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان بھی مہمان اداکار کے طورپرشامل ہوں گے۔ شاہ رخ خان اس فلم کے لیے اپنے بال لمبے کر رہے ہیں اور جلد ہی سلمان کے ساتھ اپنے سیکونس کی شوٹنگ کریں گے۔ ‘ٹائیگر 3’ سے پہلے سلمان اور شاہ رخ آخری بار سدھارتھ آنند کی بلاک بسٹر ‘پٹھان’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔سلمان خان کے علاوہ ‘ٹائیگر 3’ میں عمران ہاشمی بھی نظر آئیں گے جو فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔ کترینہ کیف اس فلم میں سلمان خان کے مقابل زویا کے کردار میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button