جنرل نیوز

ہفتہ کو ضلع نارائن پیٹ کے عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع : صدر حج سوسائٹی نارائن پیٹ ضلع امیرالدین ایڈوکیٹ کا بیان

نارائن پیٹ: 19 مئی (اردو لیکس) صدر حج سوسائٹی نارائن پیٹ ضلع جناب امیرالدین ایڈوکیٹ کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 20/مئی بروز ہفتہ میٹرو کلاسک گارڈن فنکشن ہال حیدرآباد روڈ ، نارائن پیٹ میں صبح 10.30 تا 4 بجے دن ضلع نارائن پیٹ کے عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع منعقد ہوگا۔ جسکی سرپرستی سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح فرمائیں گے۔ جبکہ نگرانی الحاج محمد نواز موسی سرپرست سوسائٹی کرینگے۔

 

اس اجتماع کو مولانا حافظ سید عبدالرؤف علی قادری الملتانی صاحب قبلہ صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ ، مولانا احمد ومیض ندوی صاحب استاذ حدیث وفقہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کے علاوہ مقامی علمائے کرام مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن نظامی مخاطب کرینگے۔ اجتماع کا آغاز حافظ فخرالدین تاج امام جامع مسجد کی قرآت کلام پاک سے ہوگا جبکہ الحاج سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نعت شریف پڑھیں گے۔

 

شرکاء کے لئے دوپہر کے طعام اور خواتین کے لئے علیحدہ پردہ نظم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اسکرین کا انتظام رہیگا۔ عازمین حج کو ،حج کے مسائل سے متعلق سوالات کا موقع بھی دیا جائے گا۔ معتمد سوسائٹی مجاہد صدیقی نے
اس سال حج کو جانے والے تمام عازمین حج (مردوخواتین) وقت کی پابندی کرتے ہوئے شرکت کی اپیل کی ہے۔ اور عازمین اپنے ساتھ حج و عمرہ سے دلچسپی رکھنے والے احباب کو بھی ساتھ لا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button