تلنگانہ

نظام آباد شہر کے ٹی مارٹ میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ، دو کروڑ کا سامان جل کر راکھ

نظام آباد _ 28 اگست ( اردولیکس) نظام آباد شہر میں حیدرآباد روڈ پر واقع ٹی مارٹ میں بھیانک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اتوار کے اولین وقت منظر عام پر آیا۔ ٹی مارٹ میں ہفتہ کی آدھی رات کو زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز نے 6 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ شبہ ہے کہ ٹی مارٹ میں آگ لگنے کے پیچھے شارٹ سرکٹ تھا یا کسی نے آگ لگائی۔ قابل ذکر ہے کہ ٹی مارٹ کے منیجر شیکھر نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی کہ ان کی دکان کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹی مارٹ کے بزنس پارٹنرس کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے تاہم پولیس ہر زاویہ سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اس واقعہ میں دو کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button