مضامین

اعلی تعلیم کے خواہش مند طلباء و اولیاء طلباء کے لئے لمحہ فکر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔صدر صدائے اردو سوسائٹی نظام آباد مرزا افضل بیگ تیجان کا ملت اسلامیہ کے لئے پیغام

۔ نظام آباد 3 جون /  مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی نظام آباد نے طلباء اولیاء طلباء سے موجود حالات کے پیش نظر اعلی تعلیم کے حصول کیلئے مخلوط تعلیمی نظام سے اجتناب کرتے ہوئے محفوظ تعلیمی ماحول کے زیر انتظام کالجس میں داخلے کو اولین ترجیح دیں ۔

 

صدر صدائے اردو سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان نے ملک بھر میں آئے دن فرقہ پرستوں کی تنگ نظری مسلم طلبات کے مرتد ہونے کے افسوسناک واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے طلباء و سرپرستوں کو اپنے ہونہار طلباء کے بہتر مستقبل و حالات کا جائزہ لیکر قدم اٹھائیں۔ انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں ایس ایس سی ۔ انٹر مڈیٹ و ڈگری کے امتحانات کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر طلباء و اولیاء طلباء اور سرپرستوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلباء کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے کسی نہ کسی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ ضرور دلوائیں گئے لیکن حالات اور پیش آرہے واقعات پر بھی نظر رکھنا ضروری ہے

 

۔ اگر والدین اپنے لڑکے و لڑکیوں کا داخلہ ایسے کالجس و یونیورسٹی میں خطائی نہ کروائیں جہاں دین و مذہب کا خیال نہ حیا و عفت کا لحاظ ہو تو ظاہر ہے اس کے وہی نتائج سماج میں برآمد ہونگے جسکی تلافی ممکن نہ ہو۔کیونکہ فرقہ پرست تنظمیں منظم انداز میں نا پاک عزائم کے ساتھ مہم چلا رہے ہیں۔ اور دختران ملت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اور انہیں سبز باغ دیکھا تے ہوئے مرتد کرنے کی منظم سازش بھی کررہے ہیں۔

 

اور انکا جنسی استحصال کرتے ہوئے قتل جیسے سنگین وارداتیں بھی کر گزر رہے ہیں۔ صدر صدائے اردو سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان نے ملک و ریاست کے موجودہ حالات اور فرقہ پرست کے ناپاک عزائم کے پیش نظر والدین و سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے طلباء و طالبات کے روشن و تابناک مستقبل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے شدید ضرورت ہے۔ اور ایسی حکمت عملی اختیار کریں جس سے کالجس و یونیورسٹی میں داخلہ بھی حاصل ہو اور ہماری نوخیز نسلیں سنگین نتائج سے محفوظ رہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button