جنرل نیوز

ٹی ایس میسا نظام آباد کے زیر اہتمام دعوت افطار، این سمن ٹی این جی او ز صدر و دیگر کا خطاب 

دعوت افطار کی تقاریب سے قوموں میں اتحادپیدا ہوتا ہے

ٹی ایس میسا نظام آباد کے زیر اہتمام دعوت افطار، این سمن ٹی این جی او ز صدر و دیگر کا خطاب

نظام آباد:7/ مارچ (اردو لیکس)دعوت افطار کی تقاریب سے قوموں میں اتحاد پیدا ہوتا ہے۔ اور ایک دوسرے کے جذبات و نظریات و تہذ یب کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار این سمن کمار چیرمین جے اے سی و ضلع صدر ٹی این جی اوز نے ٹی ایس میسا کے زیر اہتمام النورا فنکشن ہال احمد پورہ کالونی نظام آباد میں منعقد دعوت افطار کے موقع پر کیا۔

 

ٹیچرس تنظیم PRTU کے ضلع صدر پی مو ھن ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس افطار پارٹی میں مختلف محکموں کے ملازمین او ر اساتذہ کے اس بڑے مجموعہ کو دیکھ کر انھیں خوشی و مسرت ہورہی ہے انہوں نے تمام شرکاء کو عید کی پیشگی مبارکباد دی۔ خواجہ معین الدین ریاستی اعزاز ی صدر ٹی ایس میسا کی سرپرستی اور انور رفیقی ضلع صدر ٹی ایس میسا کی صدارت میں دعوت افطار و طعام کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔

 

دعوت افطار میں ایم اے رشید پرنسپل عائشہ کالج آف ایجوکیشن،شکیل احمد فاضل صدر ٹاؤن مجلس،انچارج ڈپٹی مئیر، نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آرایس، جی کشن ضلع جنرل سکریٹری PRTU، ٹی میسا غوث محی الدین، اقبال احمد STU کے صدر، سری کانت جنرل سکریٹری دھرمیندر، آیٹا ضلع صدرشیخ عارف الدین، جنرل سیکرٹری محمد الیاس احمد عہدیداران خواجہ کلیم الدین، محمد اسحاق حسین، عبدالسلام امجد اللہ، PRTU ساؤتھ صدر اسرار احمد، نارتھ صدر سر نیواس ریڈی،جنر ل سیکریٹری سید عبدالجاوید کے علاوہ صحافیوں میں اشفاق احمد خان، احمد علی خان، محمد غوث،محمد یوسف الدین خان،ایم اے ماجد، جنرل سیکرٹری ٹی ایس میسا عارف الدین،سید احمد بخاری ریاستی پر یس سکریٹری اور دیگر عہدیداران ٹی میسا سراج الدین اسحاق احمد،سہیل احمد، مختار الدین، توصیف احمد،رفیع احمد،شیخ فاروق احمد، عبدالبشیر، وسیع، احسن پاشاہ، سردار بیریندر سنگھ،معید فاروقی، معز اسرار الزماں، الیاس، امتیاز، ندیم احمد، فاروق علی، علیم، سلیم، افروز، نعیم، سید احمد، مظہر کلیم، محمد اقبال صدر پر ائیوٹ مینارٹی اسکولس آرگنائزیشن، مرزاحسن بیگ ہیڈ ماسٹر ایم پی پی درپلی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

مولانا حافظ احسان احمد خطیب و امام مسجد اوپرٹیکڑی نے مسلمانوں کی سرخ روئی مذہب اسلام کی بتائی ہو ئی تعلیمات اور ہدایت پر چلنے کی تلقین اور ملک میں امن امان بھائی چارہ، ترقی و خوشحالی کے لیے کی گی رخت انگیز دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button