جنرل نیوز

ظہیر آباد میں 14 اکتوبر کو جمعیۃ علماء کا عظیم الشان اجلاس عام

میدک12اکتوبر(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک) جمعیۃ علماء ضلع میدک کے ذمہ داران جن میں قابل ِ ذکر الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامیؔ،بانی وصدر میدک مسلم ویلفیئر سوسائٹی ،حضرت مولانا قاضی محمد مسیح الدین،صدر ضلع جمعیۃ میدک،مفتی عظیم الدین،جناب حافظ قطب الدین ،استاذ مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور ،جناب حافظ عبد الجبار خان،حضرت مولانا محمد شعیب احمد قاسمیؔ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ جاریہ ماہ کی 14 تاریخ بروز ہفتہ بوقت عصر 5 بجے تا شام 10 بمقام عید گاہ میدان نزد ریلوے گیٹ ظہیر آباد میں جمعیۃ علماء کا عظیم الشان اجلاس عام بصدارت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد،صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش منعقد کیا جارہا ہے

 

۔اس اجلاس میں ملک کی مایہ ناز شخصیت عالم ِ اسلام کے 15 ویں با اثر مسلم شخصیات میں شامل حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی ،صدر جمعیۃ علماءہند کے علاوہ دیگر اہم شخصیات تشریف لارہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر جلسہ کے پوسٹر کی رسم ِ اجرائی عمل میں لائی۔انہوں نے متحدہ ضلع میدک کے مساجد کے ائمہ وموذنین اور علمائے کرام اور حفاظِ کرام نیز عامتہ المسلمین سے مع دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button