جنرل نیوز

میدک میں کانگریس کی جیت یقینی ہے۔اور ریاست میں کانگریس پارٹی حکومت بنا کر رہےگی۔

میدک میں کانگریس کی جیت یقینی ہے۔اور ریاست میں کانگریس پارٹی حکومت بنا کر رہےگی۔

عوام پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔میدک کے سائی بالاجی گارڈن میں عوامی جلسہ سے

ایم ایل اے ملکاجگیری مائنم پلی ہنمنت راؤ ،اور کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی میدک کے امیدوار ڈاکٹر مائنم پلی روہت کا خطاب۔

 

میدک14اکتوبر(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک) ایم ہنمنت راؤ نے سوال کیا کہ میدک میں آؤٹر رنگ روڈ کہاں ہے ؟ میدک سے تمام دفاتر کو سدی پیٹ لے جایا جارہا ہے!دو مرتبہ پیپر لیک کے معاملے سے طلباء کے مستقبل کے ساتھ مذاق ہوا ہے۔آنے والی حکومت صرف کانگریس کی ہے

ایم روہت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے سادہ لباس میں دیکھ کر آپ لوگ مجھے کمزور نہ سمجھیں۔وقت آنے پر سب کا پردہ فاش کیا جائیگا۔انہوں نے بی آر ایس پارٹی لیڈران پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ کون کہاں کہاں پیسہ چھپا رہے ہیں ہم اُن سب مقامات سے پیسہ نکالینگے۔پیسیوں کے بدلے لیڈروں کو بی آر ایس کے لوگ خرید رہے ہیں۔اور جو لیڈر ایماندار ہیں وہ کانگریس میں کام کر رہے ہیں۔

 

ایڈوکیٹ جیون راؤ نے کہاکہ 25 سال کے نواجوان کو دیکھ کر24 گھنٹے بی آر ایس کے لوگ کام کرنا شروع کردئے ہیں۔کانگریس بلاک صدر محمد حفیظ الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی آر ایس حکومت نے میدک کے مسلمانوں کےلئے ایک شادی خانہ بھی ابھی تک صحیح طریقہ سے نہیں بنایا جاسکا ہے۔مسلمانوں کے کئی مسائل جوں کے توں ہیں۔

 

اجلاس سے ٹی پی سی سی ممبر چودھری سپرابھات راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی بی آر ایس لیڈر آپ کو فون کرتے ہوئے ڈرائے یا پھر کچھ بات کہے تو آپ اُسے ریکارڈ کریں۔ہم صرف مائنم پلی کےلئے ہی کام کرئینگے۔اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی کانگریس میں ہوئی شمولیت،والد اور بیٹے کا شاندار اسقبال کیا گیا۔فنکشن ہال اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button