چلتی بائیک اچانک آگ کا گولہ بنی — نوجوان کے جسم سے پراسرار دھماکے، ناندیڑ عیدگاہ کے قریب خوف و ہراس
مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں ہفتہ کے روز ای31 سالہ نوجوان اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی موٹر سائیکل اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی.
تفصیلات کے مطابق ناندیڑ شہر کے مضافات میں واقع واجے گاؤں پل پر آج صبح تقریباً ساڑھے نو سے دس بجے کے درمیان ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک نوجوان اپنی موٹر سائیکل سمیت سڑک کے درمیان اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے دوران موٹر سائیکل اور نوجوان کے جسم سے کئی پراسرار دھماکے بھی ہوئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح یہ نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر واجے گاؤں پل سے گزر رہا تھا کہ اچانک بائیک میں آگ لگ گئی۔ اسی دوران نوجوان کے جسم سے بھی دھماکے ہونے لگے
حکام کے مطابق، گاڑی میں آگ لگنے کے دوران پٹاخوں جیسے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں، جس کے باعث تحقیقات کے لیے فارنزک ٹیم اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ (ATS) کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے۔
پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل میں آگ لگنے سے پربھنی کے رہائشی شیام بابن راؤ گھاڈگے شدید جھلس گیا اسے فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا. اس کی شناخت موقع سے ملنے والے شناختی کارڈ اور موبائل فون کی مدد سے کی گئی۔
پولیس کی ایک ٹیم اس کے گھر والوں کو اطلاع دینے کے لیے پربھنی میں اس کے گھر بھی گئی۔



