جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں چہارشنبہ کی رات ایک نوجوان پر قاتلانہ حملے کا واقعہ پیش آیا۔

 

فوری ملی جانکاری کے مطابق رین بازار ڈیویژن میں مارننگ اسٹار ہوٹل کے قریب توحید نامی نوجوان پر خنجر سے حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

 

زخمی نوجوان کو فوری طور پر علاج کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مادنا پیٹ پولیس سے شکایت کی گئی۔

 

حملے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button