ایجوکیشن

ایم ایس لطیفی 40 داخلہ ٹسٹ کا ملک گیر انعقاد؛ 9 ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

حیدرآباد: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے زیر اہتمام ‘ایم ایس لطیفی 40’ انٹرنس ٹسٹ کا اتوار 22نومبر کوملک بھر کے تقریباً 200 امتحانی مراکز پر کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقدہ اس امتحان کے لیے 9,800 سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا، جن میں سے 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے اس موقع پر بتایا کہ اس امتحان کا بنیادی مقصد ہونہار طلبہ کی تلاش اور انہیں معیاری تعلیم کے لیے اسکالرشپ فراہم کرنا ہے۔ ایم ایس لطیفی کے دو مراکز حیدرآباد اور کانپور کے تحت 160 منتخب طلبہ (40 نیٹ، 40 آئی آئی ٹی جے ای ای، 40 کلاٹ اور 40 سی اے فاونڈیشن) کو انٹرمیڈیٹ کے دونوں سالوں کے ساتھ مفت رہائشی کوچنگ فراہم کی جائے گی، جس میں فی طالب علم زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ روپے تک کی اسکالرشپ دی جاتی ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی نتائج کا اعلان آئندہ ماہ کے آخر سے قبل کر دیا جائے گا اور کامیاب طلبہ کو ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے باضابطہ اطلاع دی جائے گی۔ آخر میں ڈاکٹر معظم حسین نے ملک بھر کے ان تمام تعلیمی اداروں اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عظیم تعلیمی مقصد کے لیے اپنے مراکز فراہم کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button