جنرل نیوز

شہر آدونی کی ممتاز و معروف علمی دینی شخصیت حضرت علامہ الحاج سید شاہ عارف اللہ بادشاہ قادری نعمانی کا سانحہ ارتحال

ادونی: ۹ جنوری (اردو لیکس) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر آدونی کی ممتاز و معروف علمی دینی شخصیت حضرت علامہ الحاج سید شاہ عارف اللہ بادشاہ قادری نعمانی صاحب قبلہ کا بعمر 80 سال مختصر علالت کے بعد وصال ہوا ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

حضرت سید شاہ معین الدین قادری صاحب قبلہ کی اطلاع کے مطابق آج 9 جنوری 2024 بروز منگل بعد نماز عصر شاہی جامع مسجد آدونی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور درگاہ حضرت سید طاہر شاہ قادری رح کے احاطہ میں سپرد لحد کیا جائے گا۔

تمام مریدین و معتقدین سے شرکت و دعا کی گزارش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button