جنرل نیوز

عرس شریف

حیدرآباد ۔ شمس العارفین سراج السالکین حضرت میر غیاث الدین علی شاہ ابوالعالئ قدس سرہ العزیز کے 108 ویں دو روزہ عرس تقاریب کا 3/فبروری اور4/فبروری کو زیر سرپرستی حضرت میر قادرعلی شاہ ابوالعالئ المعروف قاسم بابا سجادہ نشین ومتولی درگاہ ابوالعالئ چمن، کارواں روڈ مستعید پورہ میں مقرر ہے ۔

 

3/فبروری ھفتہ بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی بدست سجادہ نشین انجام دی جانے گی 4/فبروری اتوار بعد نماز عصر محفل قرآن خوانی، بعد نماز مغرب تا عشاء محفل سماع و محفل چراغاں منعقد ہوگی اراکین انتظامی کمیٹی عرس شریف ڈاکٹر الحاج محمد ادریس ابوالعالئ، سید شاہ فیاض حسین ابوالعالئ، الحاج محمد یونس ابوالعالئ، محمد رشید ابوالعالئ نے

 

مریدین، متوسلین سلسلہ ابوالعالئیہ ومعتقیدیں سے آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے تقاریب عرس شریف میں شرکت و حصول فیوض وبرکات کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button