جنرل نیوز

سمیر احمد ، آل انڈیا قومی تنظیم نظام آباد زونل صدر مقرر

آل انڈیا قومی صدر طارق انور، مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر ،ریاستی صدر محمد خواجہ فخر الدین سے اظہار تشکر 

نظام آباد20فروری (پریس ریلیز) :آل انڈیا قومی تنظیم کے ریاستی صدر محمد خواجہ فخر الدین نے آج حیدرآباد میں آل انڈیا قومی تنظیم آفیس پر سمیر احمدکو صدر نظام آباد زون, آل انڈیا قومی تنظیم نامزد کرنے کے احکامات حوالے کئے ۔

 

اس موقع پر سمیر احمد کے ہمراہ سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سینئر کانگریس قائد، اشفاق احمد خان پاپاسینئر کانگریس قائد، جمال شریف وائس چیرمین اسٹیٹ میناریٹی ڈپارٹمنٹ، محمد وحید خان اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سمیر احمدنے کہاکہ نظام آباد زون صدر آل انڈیا قومی تنظیم نامزد کرنے پرآل انڈیا قومی صدر طارق انور، مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر ،ریاستی صدر محمد خواجہ فخر الدین سے اظہار تشکرکیا اور کہا کے نظام آباد کے ہر ضلع ومنڈل سطح پر آل انڈیا قومی تنظیم کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیگی

 

۔انہوں نے تین مرتبہ چیرمین ضلع کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ و انچارج نظام آباد پارلیمنٹ کانسٹینسی کی حیثیت سے اپنی کارکردگی کے ذریعہ متحدہ ضلع میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔ واضح رہے کے سابق میں سمیر احمد نے کانگریس پارٹی کے کئی باوقار عہد و¿ں پرفائز رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئی فلاحی کام انجام دیئے

 

۔اس موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نائب صدر طاہر بن حمدان ،سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، اشفاق احمد خان پاپا، عبید بن حمدان اور دیگر کانگریس قائدین نے سمیر احمد کو صدرنظام آباد زون آل انڈیا قومی تنظیم نامزد کرنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button