تلنگانہ کے کھمم میں چار سالہ پرہارشیکا کی دل دہلا دینے والی موت

کھمم _ 19 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے کھمم ضلع کے ایم وی پالم گاؤں سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ پرہارشیکا، ونود اور لاونیا کی اکلوتی بیٹی تھی۔ پیر کے دن، جب لاونیا گروپ 3 کا امتحان دینے گئی ہوئی تھی، پرہارشیکا اپنے دادا اور دادی کے ساتھ کھیل رہی تھی۔
دوپہر کے وقت جب ماں امتحان دے کر گھر لوٹی، تو بچی اپنی ماں کو دیکھتے ہی خوشی سے بھاگتے ہوئے ماں سے ملنے ارہی تھی کہ درمیان میں نیچے گر گئی۔
ماں کے استفسار پر بچی نے بتایا کہ اس کے سینے میں شدید درد ہو رہا ہے اور فوراً بے ہوش ہو گئی۔ اسے فوری طور پر قریبی آر ایم پی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، لیکن طبیعت نہ سنبھلنے پر اسے کھمم کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
ہاسپٹل پہنچنے پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد افسوسناک خبر دی کہ بچی پہلے ہی انتقال کر چکی تھی۔ والدین، اس اچانک سانحے پر غم سے نڈھال ہو گئے۔ ڈاکٹروں کا شبہ ہے کہ پرہارشیکا کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی۔
یہ واقعہ نہ صرف خاندان بلکہ پورے گاؤں کے لیے انتہائی افسوسناک تھا، اور یہ بچپن میں دل کی بیماریوں کی غیر متوقع خطرات کی طرف توجہ دلاتا ہے۔