جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے لئے تعاون کی اپیل

نمائندہ خصوصی کی رپورٹ

 

کریم نگر۔25/مارچ(اردو لیکس)مولانا محمد کاظم الحسنی (صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر ) کی اطلاع کے بموجب شہر کریم نگر میں علماء وحفاظ کرام کی راست نگرانی میں چلنے والا رفاہی و فلاحی ادارہ (صفا بیت المال شاخ کریم نگر ) جو بلا لحاظ مذہب وملت انسانیت کی بنیاد پر خدمات انجام دیتا ہے. *مثلاً* ۔ شہر کے مختلف محلہ جات کی بیوہ خواتین،معذورین اور غرباء میں ہر ماہ پابندی سے وظائف کی تقسیم، دواخانوں کا دورہ اور غریب بیماروں کی مالی امداد اور بیماروں میں پھلوں کی تقسیم، پسماندہ دیہاتوں کا دورہ اور غرباء کی امداد ، فری میڈیکل کیمپ ، موسم سرما میں سردی سے پریشان حال افراد میں بلانکٹ اور سویٹر کی تقسیم ، موسم گرما میں شہر کے مصروف علاقوں میں کول منرل واٹر ( ٹھنڈے صاف پانی کا نظم ، عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے گرمائی تعطیلات میں مفت دینی گرمائی کلاس کا نظم، غریب لڑکیوں کی شادی میں مالی واشیائی امداد، مستحق طلبہ کی تعلیمی امداد، خود روز گار اسکیم کے تحت خواتین کے لئے مفت ٹیلرنگ سنٹرس، رمضان المبارک کے موقع پر غریب روزہ داروں کی سہولت کے لئے راشن کی تقسیم( اس سال پانچ لاکھ روپئے مالیتی راشن تقسیم کیاگیا )، عید الاضحیٰ کے موقع پر پسماندہ دیہاتوں میں گوشت کی تقسیم، لا وارث میتوں کی تجہیز و تکفین ، وغیرہ۔۔۔۔ ان رفاہی و فلاحی خدمات کے انجام دینے کے لئے ہر ماہ تقریباً دولاکھ سے زائد روپیوں کا خرچ ہے. جو شہر کے اہل خیر حضرات ہی کے مخلصانہ تعاون سے مکمل ہوتے ہیں۔ لہذا آپ حضرات سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر *زکوۃ ، صدقات ، عطیات* کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اس ادارہ کا تعاون فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیراً

*تعاون* کےلئےرابطہ:۔

*9247339373,9885016613,9440852758*

متعلقہ خبریں

Back to top button