جنرل نیوز

انم فاطمہ دختر محمد کرامت علی نے چیتنیا جونیئر کالج نارائن گوڑہ حیدرآباد سے انٹرمیڈیٹ میں امتیازی نمایاں کامیابی حاصل کی

نظام آباد:24/ اپریل (اردو لیکس) انم فاطمہ دختر محمد کرامت علی نے چیتنیا جونیئر کالج نارائن گوڑہ برانچ سے انٹرمیڈیٹ سال دوم میں امتیازی نشانات95% کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ انم فاطمہ اپنی ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کرنے کے بعد ہفتم تا دہم اپنی ہائی اسکول کی تعلیم سری چیتنیا اسکول مہدی پٹنم سے حاصل کی۔

 

انم فاطمہ کی امتیازی کامیابی پر محمد شبیر احمد اور ان کے فرزندان، والدین کے بشمول پروفیسر محمد ارشاد علی لارڈ کالج آف انجینئرنگ کے علاوہ عزیز زو اقارب، دوست احباب نے انم فاطمہ کی نمایاں کامیابی پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔

 

واضح رہے کہ انم فاطمہ ایک ذہن طالبہ جنہوں نے اپنے تعلیمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button