حیدرآباد میں سوشل میڈیا انفلوینسر مسعود کا دن دہاڑے قتل

حیدرآباد ۔ شہر میں ایک نوجوان کے قتل کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے مشہور سوشل
میڈیا انفلوینسر مسعود چاندی کا گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ان پر آہنی سلاخوں سے حملہ کیا گیا۔واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
چاندی مسعود قتل کیس میں مقتول کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو اس کے بہنوئی سہیل نے قتل کیا ہے۔
والدہ کے مطابق جب حملہ کیا جا رہا تھا تو انہوں نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود ملزم نے مبینہ طور پر چاندی مسعود پر حملہ جاری رکھا اور اسے قتل کر دیا۔
واقعہ کے بعد گولکنڈہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا مزید تحقیقات جاری ہے۔




