تلنگانہ

کوڑنگل کی طرح آرمور حلقہ کیلئے پائلٹ پراجیکٹ دیا جائےا۔سمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی آرمور راکیش ریڈی کا حکومت سے مطالبہ

آرمور،29/جولائی۔( محمد سیف علی کی رپورٹ ) رکن اسمبلی آرمور پائیڈی راکیش ریڈی نے تلنگانہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے گلف مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ہزار کروڑ کا بجٹ مختص کرنے اور گلف بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

گلف میں فوت ہونے والے مزدوروں کے افراد خاندان کی مدد کیلئے دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلف ممالک میں انہوں نے مزدور کی حیثیت سے کام کیا وہاں کے مزدوروں کے حالات سے وہ بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں آرمور حلقہ اسمبلی میں ایک بھی مکان نہیں دیا گیا۔ رکن اسمبلی آرمور راکیش ریڈی نے اسمبلی اجلاس میں اپنی تقریری جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ذاتی زمین رکھنے والوں کیلئے پانچ لاکھ روپئے اور ایسے مسثحق افراد جنکے پاس ذاتی زمین نہیں ہے انہیں اراضی فراہم کرنے اور پینشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ آئیلاپور میں بوائز ہاسٹل کی بلڈنگ کی مرمت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آرمور حلقہ اسمبلی کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ریاستی وزیراعلی ریونت ریڈی کو 22 لیٹر لکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑنگل کی طرح آرمور حلقہ کیلئے پائلٹ پراجیکٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آرمور حلقہ کی ترقی کیلئے تعصب کا مظاہرہ نہ کیا جائے

 

ہم بھی عوام کے نمائندے ہیں عوام نے ہی ہمیں منتخب کیا ہے انکے مسائل کیلئے ایوان میں آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔ آرمور حلقہ ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے کہ بشمول دیگر امور پر بھی بات کی۔ اسمبلی اجلاس میں یہ دلچسپ مرحلہ دیکھا گیا کہ جب رکن اسمبلی آرمور پائیڈی راکیش ریڈی بات کررہے تھے تو وزیراعلی ریونت ریڈی بغور انکی تقریر سماعت کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button