ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے سیول سروسز مفت رہائشی کوچنگ پروگرام 25-2024 کے حتمی نتائج کا کیااعلان

حیدرآباد۔ 5ستمبر 2024 – پریس ریلیز / ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نےیو پی ایس سی سول سروسز امتحان 25-2024 کے مفت رہائشی کوچنگ پروگرام کے لیے منتخب کیے گئے 50 امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کیا۔ یہ فہرست اب اکیڈیمی کی ویب سائٹ [mseducationacademy.in] پر دستیاب ہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور ان سے درخواست کی وہ 9 ستمبر 2024 تک ملے پلی، حیدرآباد میں واقع ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کےکیمپس پر رپورٹ کریں ۔انور احمد نے کہا کہ کوچنگ کے لئے منتخب امیدواروں کی فائنل میرٹ لسٹ گذشتہ ماہ ہندوستان بھر کے 96 مراکز پر منعقد ہونے والے داخلہ امتحان اور اس کے بعد انٹرویوز میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے ۔منتخب امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 9 ستمبر 2024 تک ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کو اپنے اسنادات یعنٰی ایس ایس سی سرٹیفکیٹ،2+10/انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ ،ڈگری سرٹیفکیٹ ،آدھار کارڈ اور ایک پوسٹ کارڈ سائز فوٹووپاسپورٹ سائز کی تین تصاویر کے ساتھ پر رپورٹ کریں۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے 50 امیدواروں کی حتمی فہرست کے علاوہ مزید 10 امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اس فہرست میں سے انتخاب کا اعلان 10 ستمبر 2024 کو کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے، ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے ہیلپ لائن
9154143322
پر رابطہ کریں ۔