نیشنل

فضا میں ہلچل، ایئر انڈیا کا طیارہ 300 فٹ نیچے آ گیا، 14 افراد زخمی – پائلٹ کی مہارت نے بچا لیں درجنوں جانیں

ایئر انڈیا کا ایک طیارہ حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دورانِ پرواز طیارہ شدید فضائی جھٹکوں کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں کئی مسافر اور عملے کے ارکان زخمی ہوگئے

 

۔ پائلٹ نے بروقت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو دہلی ایرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ایئر انڈیا کے مطابق یہ پرواز تھائی لینڈ کے فوکٹ سے دہلی آرہی تھی۔ منزل کے قریب پہنچنے پر اچانک شدید ہواؤں کے باعث طیارہ تقریباً 300 فٹ نیچے آ گیا، جس سے طیارے میں زبردست جھٹکے محسوس ہوئے۔

 

اس واقعے میں 10 مسافر اور عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ دہلی ایرپورٹ پر پہلے سے موجود طبی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے علاج فراہم کیا۔ایئر انڈیا نے بتایا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور زخمیوں کو مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں

 

۔ ایئر لائن نے یہ بھی کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرنے والے ڈی جی سی اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button