نیشنل

سرکاری اساتذہ کے لئے ٹیٹ امتحان پاس کرنا لازمی – پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت کا دوٹوک اعلان:

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک بھر کے اساتذہ کے لیے ٹیچر اہلیت امتحان (TET) پاس کرنا لازمی ہے۔ پارلیمنٹ میں دیے گئے تحریری جواب میں مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی نے بتایا کہ ٹی ای ٹی کی اہلیت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2028 تک بڑھا دی گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر 2025 کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں تمام اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی لازمی قرار دیتے ہوئے 31 اگست 2027 تک امتحان پاس کرنے کی مہلت دی تھی۔ بعد ازاں نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اس مدت میں ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے نئی آخری تاریخ 31 اگست 2028 مقرر کی۔

 

وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جن اساتذہ نے ابھی تک ٹی ای ٹی پاس نہیں کیا، ان کے لیے ہر سال دو مرتبہ امتحان منعقد کیا جائے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومتیں ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button